6 مئی 2012 - 19:30

تیونس میں فلسطین کی حامی طلباء تنظیموں نے صہیونی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کی حمایت کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

ابنا: تیونس میں بعض وزیروں اور آئين کی تدوین کمیٹی کے بعض اراکین نے علامتی بھوک ہڑتال میں شرکت کرکے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

تیونس کے مختلف شہروں میں عوام نے جلوس نکال کر ملت فلسطین کی حمایت کی ہے۔ ادھر تیونس کے شہر قیروان میں بھی فلسطینی قیدیوں کےساتھ یکجہتی کے طور پر دوروزہ علامتی بھوک ہڑتال کی گئي ۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ قطر میں مقیم شیخ یوسف قرضاوی کے دورہ تیونس سے تیونس کے مختلف گروہ اختلافات کا شکار ہوگئے ہیں۔ شیخ یوسف قرضاوی کی تیونس آمد پر لوگوں نے ان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے دورہ تیونس کی مذمت کی۔

اھل تیونس شیخ قرضاوی کو سلفی فکر کا نمائندہ سمجھتے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ تیونس میں سلفیوں کے لئے کوئي جگہ نہیں ہے۔ اس مظاہرے میں ایک سیاسی رہنما نے کہا کہ ہمیں ایسے نام نہاد مذہبی رہنماؤں کے دورے کی ضرورت نہیں ہے جنہیں بعض نیوز چینل اپنے اھداف کے لئے استعمال کرتے ہیں........ /169